جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان میں قدرتی آفات،ماہرین

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں ظاہر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے جبکہ ہمارا ملک دنیا کے ان 10 ملکوں کی فہرست میں شامل ہے جسے ماحولیاتی تغیر سے سب سے زیادہ نقصانات ہوسکتے ہیں۔یہ بات ادارہ تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل نعیم مغل نے ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ، ڈبلیو ڈبلیو ایف اورفرینڈز فارانڈس فورم کے اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی میں تخفیف اور بچا کے طریقوں سے سرکاری اداروں کو آگاہ کرنے سے متعلق بدھ کو 2 روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں کہی، نعیم مغل نے کہا کہ مقررہ حد سے زائد کاربن گیس کا فضا میں اخراج موسمیاتی تبدیلی کی اہم وجہ ہے جبکہ کاربن کے اخراج کی بنیادی وجہ زندگی کو سہل اور پرآسائش بنانے کے لیے فوسل ایندھن پٹرول، گیس، کوئلے کا کارخانوں،گاڑیوں اور بجلی گھروں میں بڑھتا ہوا استعمال ہے جسے کنٹرول کیے بغیر ماحولیاتی تغیر میں قابل قدر تخفیف مشکل ہے۔کاربن گیس کے اخراج کے زیادہ ذمے دار وہ ترقی یافتہ ممالک ہیں جہاں سہولت اور آسائش کے حصول کا اکثریتی ذریعہ مشین ہے جبکہ کاربن کے اخراج کے نتیجے میں ہونیوالی موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی سزا پاکستان اور ترقی پذیر ممالک بھگت رہے ہیں ، سندھ ای پی اے کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل وقار پھلپوٹو نے کہا کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ان ممالک کی جانب زیادہ آرہے ہیں ۔جن کے پاس ایسے معاملات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ٹیکنالوجی اور تربیت یافتہ افرادی قوت کا فقدان ہے،ورکشاپ میں ماہرین نے کہا کہ پاکستان پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کئی زاویوں سے مرتب ہورہے ہیں، جن میں قدرتی آفات کے آنے میں تیزی، گرم و سرد موسموں میں انتہائی شدت، زرعی پیداوار میں کمی، گلیشئرز کا پگھلنا، موسمیاتی نقل مکانی اور آبی وسائل کا ضیاع شامل ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…