پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آسمان پر رات گئے بننے والی روشنیوں کا معمہ حل

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آسمان پر رات گئے بننے والے روشنیوں کے خوبصورت نظارے سے قطبی علاقوں میں رہنے والے لوگ واقف ہیں۔ تاحال اس پراسرار ”لائٹ شو“ کو بھی ان نہ حل ہونے والے معموں کی فہرست میں رکھا گیا تھا جس میں برمودا ٹرائی اینگل اور اڑن طشتریوں کی حقیقت بھی شامل ہے۔ اب یہ لائٹ شو اس فہرست سے خارج ہوجائے گا کیونکہ ماہرین نے ان پراسرار روشنیوں کے پیچھے موجود معمے کو حل کرلیا ہے۔یہ روشنیاں ایکویٹر پر رہنے والے ممالک کو ساٹھ سے ستر ڈگری جکے زاویئے پر دکھائی دیتی ہیں۔ اس کے حوالے سے عام مفروضہ یہ ہے کہ یہ دراصل وہ چارجڈ عناصر ہوتے ہیں جنہیں ہم الیکٹرون اور پروٹونز کے نام سے جانتے ہیں۔ جوں جوں ایکویٹر سے قطبی کناروں کی جانب بڑھا جائے، ان روشنیوں کے دکھائی دینے کی رفتار بھی بڑھتی جاتی ہے۔ ان روشنیوں کو پراسرار بنانے کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ عام طور پر قطبی علاقوں میں دکھائی دینے والی روشنی آسمان پر یونانی رسم الخط کے لفظ ”تھیٹا “ سے ملتی جلتی شکل کی ہوتی ہیں۔ اب ماہرین تحقیقات سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دراصل یہ روشنیاں اور ان کی یہ خاص شکل کرہ ارض کو گھیرے میں لئے ہوئے مقناطیسی میدان کا نتیجہ ہے۔
یہ مقناطیسی فیلڈ پوری زمین کو اپنے گھیرے میں لئے ہوئے ہے۔ اس کے سفر کا راستہ بھی ویسا ہی ہے جیسا کہ کسی عام مقناطیس کا ہوتا ہے یعنی کہ قطبی کناروں پر طاقتور ترین اور درمیانی علاقے میں کمزور۔ یہ مقناطیسی فیلڈ زمین کی بقاکیلئے بے حدضروری ہے کیونکہ یہ سولر ونڈ سے مختلف اجزا کھینچتی ہے اور اسی کی وجہ سے زمین کا ماحول تخلیق پایا ہے۔ مریخ اور زمین پر بڑا فرق اسی مقناطیسی فیلڈ کی غیر موجودگی ہے جس کی وجہ سے یہاں آبادی کا وجود نہیں ہے۔اس مقناطیسی فیلڈ میں سے کچھ لکیریں تو پوری ہوتی ہیں جو کہ ایک قطبی کنارے سے نکل کے دوسرے تک جاپہنچتی جبکہ کچھ کا نقشہ ادھورا ہوتا ہے۔ یہی ”بروکن لائنز“ ہی دراصل روشنیوں کے اس کھیل کا باعث ہوتی ہیں۔ ان بروکن لائنز کی وجہ سے اس علاقے کی فضا میں موجود خوربینی ذرات چارج ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ دکھائی دینے لگتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…