نیویارک (نیوز ڈیسک) صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے اپنے ’نوٹیفکیشن ٹیب‘ میں چند اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے ویب سائٹ ’میش ایبل‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں ہم فیس بک نوٹیفکیشنز میں اہم تبدیلیوں پر تجربات کررہے ہیں۔ ان کے نتیجے میں صارفین کو اب دوستوں کی سالگرہ کے علاوہ اب بہت سی مزید معلومات ملیں گی۔ویب سائٹ کے مطابق اس تبدیلی کے بعد صارفین نوٹیفکیشنز کے ذریعے اس قسم کی معلومات بھی حاصل کرسکیں گے کہ ان کے دوست آج کل میں کن تقریبات میں شرکت کریں گے، نزدیک ترین نئے ریستوران کونسے ہیں، اس کے علاوہ ٹویٹر کی طرح ’ٹرینڈز‘ کا آپشن بھی میسر ہوگا یعنی آپ دیکھ سکیں گے کہ زیادہ لوگ کس موضوع پر بات کررہے ہیں، دن کی معروف ترین نیوز سٹوریز کونسی ہیں اور آپ کے قریب ترین کونسے دوست موجود ہیں