انسانی ذہن آرام نہیں کرتا :تحقیق

17  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ایک نئی تحقیق کے ذریعے سائنسدان بالاخر اس نتیجے پر پہنچنے پر کامیاب ہوگئے ہیں کہ نیند کے دوران انسانی ذہن آرام نہیں کرتا بلکہ اور مشکل کام میں مشغول ہوجاتا ہے۔تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ جب آپ سوتے ہیں تو ذہن آرام نہیں کرتا بلکہ مزید مربوط اندازمیں کام کرنا شروع کردیتا ہے جس کے لئے بے پناہ توانائی خرچ کرتا ہے۔نیورولوجی کے ماہرڈاکٹرجوزف پرویزی کے مطابق ” نیند کے دوران ذہن جو کام انجام دیتا ہے وہ انتہائی مربوط ہوتے ہیں اور انکے لئے بہت زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے“۔ڈاکٹر پرویزی اور ان کی ٹیم نے تین رضاکاروں پر تجربی کیا جن کے دماغ میں الیکٹروڈ لگائے گئے تھے۔رضاکاروں سے آسان سوال پوچھے گئے جیسے صبح آپ دفتر گئے یا نہیں؟ اور اس کے بعد ہوتا کیا ہے کہ اس سوال کا جواب دینے کے لئے بھی انسانی ذہن میں بہت سی تحریکات جنم لیتی ہیں جن میں گزشتہ باتوں کا یاد آنا شامل ہیں۔اس تجزیے کے بعد ماہرین نے ان افراد کو سونے کے لئے بھیج دیا اور وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ان کا ذہن نیند لینے کے دوران آج کے واقعات کی یاداشت کا متبادل محفوظ کرسکے اور مستقبل میں اس معلومات کو کام میں لاسکے۔اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ انسانی ذہن کبھی بھی نہیں سوتا اور پوری زندگی لگاتار کام کرتا رہتا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…