بیجنگ (نیوزڈیسک ) دوران سفر‘ کسی تقریب میں یا دفتر میں لباس پر کھانے یا کسی دیگر چیز کا داغ لگ جائے تو آپ اسے دھلوانے کے لیے کہیں نہیں جاسکتے۔ ایسی صورتحال پیش آنے پر اب کوئی پریشانی نہیں ہوگی کیونکہ چینی انجینئروں نے پاکٹ سائز واشنگ مشین ایجاد کرلی ہے جسے آپ جیب میں رکھ سکتے ہیں یا دفتر میں دراز میں رکھ سکتے ہیں تاکہ بوقت ضرورت کام آئے۔ ہائر کمپنی کی تیار کردہ ننھی واشنگ مشین کاٹن سلنڈر نما ہے اور اس کے سرے سے خارج ہونے والا ڈٹرجنٹ اور پانی نہایت صفائی کے ساتھ ہر قسم کے داغ صرف نصف منٹ میں غائب کردیتا ہے۔ اسے چلانے کے لیے تین بیٹری سیل استعمال کئے جاتے ہیں اور بیٹری سمیت اس کا کل وزن صرف 200 گرام ہے۔ جاپان میں اس کی فروخت کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ دیگر ممالک میں بھی اسے جلد متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کی متوقع قیمت تقریباً 90 ہزار روپے ہوگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں