کیا ستارے بھی بولتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

27  مارچ‬‮  2015

لندن(نیوز ڈیسک )سائنسدانوں کی ایک ٹیم کو ایسے ثبوت ملے ہیں کہ ستارے بھی آوازیں پیدا کرتے ہیں، یہ الگ بات ہے کہ یہ آوازیں اتنی زیادہ فریکوئنسی کی ہوتی ہیں کہ انھیں انسان یا دیگر کوئی ممالیہ قسم کی انواع نہیں سن سکتی ہیں۔سائنس نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف یارک اور ممبئی میں واقع ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ کے سائنسدانوں کو یہ ثبوت اس وقت ملے جب وہ ایک پلازما ہدف پر بے حد شدید لیزر شعاعیں پڑنے کے دوران کچھ غیر معمولی نظر آنے پر اس کا گہرائی سے مطالعہ کر رہے تھے۔سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ لیزر بیم پڑنے کے فوراً بعد پلازما کا بہاﺅ انتہائی تیز اعلیٰ کثافت والے علاقے سے کم کثافت والے علاقے کی طرف ہو گیا۔ یہ ردعمل لیزر سے رابطہ کے محض ایک سیکنڈ کے 10 کھربویں حصے کے مساوی وقت میں ظاہر ہوا۔ اس وقت میں ایسا نظارہ ریکارڈ ہوا جیسا کہ کسی سڑک پر ٹریفک جام کے وقت ہوتا ہے۔پلازما کے اس بہاﺅ کے دباﺅ سے ایک سیریز پیدا ہوئی جس سے آواز کی ایک لہر پیدا ہوئی۔ واضح رہے کہ پلازما، فطرت میں موجود مادہ کی چار حالتوں میں سے ایک ہے، باقی تین حالتیں ٹھوس، مائع اور گیس ہیں۔ اس لہر کی فریکوئنسی قریب 10 کھرب (ایک ٹریلین) ہرٹز تھی



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…