فلوریڈا (نیوز ڈیسک ) بین الا قوامی خلائی اسٹیشن پر موجود 2 امریکی خلا بازوں بیری و لمور اور ٹیری ورٹز نے خلا میں چہل قدمی مکمل کرلی ۔ٹیری ورٹز کی خلا میں 6 گھنٹے 41 منٹ دورانئے پر محیط پہلی چہل قدمی تھی ،جبکہ ولمور نے 2 بار سپیس واک کے ذریعے مجموعی طور پر 13 گھنٹے 15 منٹ کی خلائی چہل قدمی مکمل کر لی ۔ ناسا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خلائی اسٹیشن کے روبوٹک آرم پر مزید کیبلز نصب کرنے کی غرض سے خلا باز 25 فروری بروز بدھ دو بارہ خلا میں چہل قدمی کرینگے