منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

فیسبک ن صارفین کو ’آن لائن وارث‘ مقرر کرنے کی سہولت

datetime 13  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور  سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائیٹ فیسبک نے رواں ہفتے سے صارفین کو اپنا آن لائن وارث مقرر کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے جو صارف کے انتقال کے بعد بھی اس کا اکاؤنٹ چلا سکے گا جبکہ اس اکاؤنٹ کو ’مرحوم‘ کیٹگری میں بھی ڈال دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیسبک نے یہ فیصلہ صارفین کی طرف سے کئے جانے والے مسلسل مطالبے کی وجہ سے کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کچھ صارفین کی موت واقع ہو جانے کے بعد ان کے عزیزو اقارب حضرات ان کی تصاویر یا یادگاری لمحات تک رسائی چاہتے ہوتے ہیں مگر فیسبک اکاؤنٹ کا پاس ورڈ معلوم نہ ہونے کے سبب وہ ایسا نہیں کر پاتے۔ فیسبک نے اس صورتحال کا حل کچھ یوں نکالا ہے کہ ہر صارف اپنی زندگی میں ہی کسی دوسرے صارف کو اپنا وارث مقرر کر سکے گا جس کو اس صارف کی موت کے بعد نہ صرف پہلے سے شائع شدہ مواد تک رسائی حاصل ہو گی بلکہ وہ اس اکاؤنٹ سے نئے پیغامات بھی جاری کر سکے گا۔ تاہم اس سہولت کو ایک کچھ عوامی حلقوں کی طرف سے تنقید کا بھی سامنا ہے کیونکہ کسی شخص کی موت کے بعد اس کے وارث کی طرف سے جاری کئے جانے والے پیغامات اس کے دوستوں کو کسی غلط فہمی میں مبتلا کر سکتے ہیں۔ تاہم فیسبک کا کہنا ہے کہ اس کا حل کچھ یوں نکالا گیا ہے کہ آن لائن وارث کو صارف کی طرف سے کئے گئے فیسبک میسجز تک رسائی نہیں دی جائے گی۔ اس سہولت کی فراہمی اسی ہفتے شروع کی جا رہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…