مرگی کے دورے سے قبل آگاہ کرنے والی ڈیوائس تیار

11  فروری‬‮  2015

ٹوکیو: جاپانی محققین نے ایک ایسی ڈیوائس اور اس سے جڑی اسمارٹ فون ایپ تیار کی ہے جو مرگی کے دورے سے 30 سیکنڈ قبل ہی مریض کو خبردار کرسکتی ہے۔ محقیقن اس حوالے سے پر امید ہیں کہ اس ایپ کے ذریعے مریض مرگی کے دوروں سے بروقت آگاہ ہو کر چوٹوں اور زخموں سے بچ سکتے ہیں۔ جاپانی اخبار نکی ایشین ریویو میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کیوٹو اور کیماموٹو یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ ٹوکیو میڈیکل اہینڈ ڈینٹل یونیورسٹی کے ماہرین کے اشتراک سے تیار کیا گیا یہ سسٹم 2020 تک کمرشل استعمال کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس ایجاد میں ایک چھوٹا سا سنسر موجود ہے جو مریض کی گردن یا دل کے قریب لگایا جائے گا، تاکہ مرگی کے دورے سے قبل دل کی دھڑکن اور اعصابی خلیوں کی حرکت میں ہونے والی تبدیلیوں کو بھی نوٹ کیا جا سکے۔ سنسرز کی مدد سے علامات کا علم ہوتے ہی ڈیوائس مریض کے اسمارٹ فون کو سگنل بھیجے گی، جو ان کے جائزے کے لیے خصوصی ایپلیکیشن استعمال کرے گا اور دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کی صورت میں آواز یا وائبریشن کی مدد سے مریض کو آگاہ کردے گا۔ اس سلسلے میں ٹوکیو میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹی میں مریضوں پر کیے گئے تجربے میں ماہرین اس ڈیوائس کی مدد سے چھ میں سے پانچ مریضوں میں مرگی کے دوروں سے 30 سیکنڈ قبل آگاہ ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ مرگی ایک دماغی بیماری ہے اور اس کا دورہ دماغ میں برقی خلل کی وجہ سے پڑتا ہے جو پورے جسم پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس مرض نے پوری دنیا میں 50 ملین افراد کو متاثر کر رکھا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…