پورٹ ویلا (نیوز ڈیسک ) بحرالکاہل کے ملک وانواتو میں 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ وانواتو کے نیشنل سونامی وارننگ سنٹر کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کی علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز زمین کی صرف 10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ سونامی مرکز نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے مرکز سے 300 کلو میٹر کے علاقے میں سونامی لہریں اٹھنے کا خطرہ ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں