جمعہ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پی آئی اے کو سعودی ایئرلائن کے طیارے استعمال کرنے کی خصوصی اجازت

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو سعودی ایئرلائن کے طیارے چارٹر بنیادوں پر استعمال کرنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے،

جس کے تحت قومی ایئرلائن سعودی عرب کے لیے مسافروں کی آمدورفت کے لیے سعودی ایوی ایشن کمپنی کے طیارے استعمال کرسکے گی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو یہ اجازت 23 نومبر 2026ئ سے 15 روز کے لیے دی گئی ہے۔ اس دوران سعودی ایئرلائن کے چارٹر طیارے جدہ، مدینہ اور سعودی عرب کے دیگر ہوائی اڈوں سے مسافروں کو پاکستان لانے اور پاکستان سے سعودی عرب پہنچانے کے لیے استعمال ہوں گے۔ یہ پروازیں سعودی ایئرلائن کے اپنے کال سائن SVA کے تحت آپریٹ کی جائیں گی، جبکہ مسافروں کی بکنگ پی آئی اے کے ذریعے ہوگی۔

سی اے اے نے پی آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ چارٹر طیاروں کے لیے ایئروردی نیس سرٹیفکیٹ اور انشورنس سمیت تمام ضروری دستاویزات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ پاکستان پہنچنے پر ان طیاروں کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مقررہ حفاظتی معائنے سے بھی گزرنا ہوگا۔ذرائع نے کہاکہ چارٹر طیاروں کے استعمال کے دوران کسی بھی نقصان، مسافروں کی شکایات یا فضائی حادثے کی صورت میں مکمل ذمہ داری پی آئی اے پر عائد ہوگی۔ سی اے اے نے قومی ایئرلائن کو چارٹر معاہدے سے متعلق ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔



کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…