لاہور (این این آئی)پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے میٹرک سالانہ امتحانات 2027ء کے شیڈول کی منظوری دیدی جس کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 16مارچ 2027ء سے شروع ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک امتحانات 2027ء کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11دسمبر 2026ء مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12دسمبر سے 28دسمبر 2026ء تک جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11جنوری 2027ء مقرر کی گئی ہے۔پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے منظور کردہ شیڈول کے مطابق میٹرک دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 16مارچ 2027ء سے شروع ہوں گے۔
دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2027ء کے نتائج کا اعلان 20جولائی 2027ء کو کیا جائے گا۔امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے اندر اپنے داخلہ فارم جمع کرائیں تاکہ اضافی فیس سے بچ سکیں۔



















































