گلگت (این این آئی)گلگت شہر سے یاسین ہندور ضلع غزر جانے والی ہائی ایس مسافر بردار گاڑی مورکہ پل کے قریب بارش کی وجہ سے روڈ پر پھسلن ہونے کی وجہ سے کر سلپ ہو کر دریا غزر میں جا گری۔
اس المناک حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن کی لاشیں دریا سے نکالی جا چکی ہیں ہائی ایس گاڈی میں 16 افراد سوار تھے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے ریسکو 1122 اور مقامی رضاکار دریا میں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اندھیرا ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ زخمیوں اور دیگر متاثرہ افراد کے حوالے سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں حادثہ جمعرات کی شام کو چھ اور سات بجے کے درمیان پیش آیا ہے . فوری طور جان بحق افراد کے نام معلوم نہین ہو سکے ہیں .
افسوسناک حادثے باعث علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی ہے ادھر گلگت شہید سیف الرحمین ہسپتال کے عملے کو چوکس کر دیا گیا ہے .



















































