لاہور( این این آئی)لیاقت آباد پولیس نے 15پر موصول ہونے والی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 13سالہ بچی کی شادی کی تقریب رکوا دی اور دولہا سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مدینہ شادی ہال کشمیری محلہ میں کم عمر بچی کی رخصتی کی تقریب جاری تھی۔ کارروائی کے دوران دولہا سبط الحسن اور بچی کے والد سبطین کو گرفتار کیا گیا جبکہ تقریب میں شریک مزید 4افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
ٍابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کا نکاح 4اکتوبر کو پڑھایا گیا تھا جبکہ 8نومبر کو رخصتی کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ نمبر 2533/26درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔



















































