ہفتہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری، ایف پی ایس سی نے نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی سرکاری ملازمتوں کے حصول کے خواہشمند امیدواروں کے لیے اہم موقع سامنے آگیا ہے،

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے گریڈ 16 سے 20 تک مختلف محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کردیا ہے۔کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ اشتہار میں میڈیکل، انتظامی، انجینئرنگ، قانون اور دیگر شعبوں کے عہدے شامل کیے گئے ہیں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد میں گریڈ 20 کے پروفیسر کی 6 جبکہ گریڈ 19 کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی 2 نشستوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔اسی طرح وزارت دفاع کے ادارے اے ایف آئی آر ایم میں گریڈ 16 کی نرسوں کی 10 آسامیوں اور جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں گریڈ 17 کے سویلین میڈیکل پریکٹیشنر کی 4 نشستوں کے لیے بھی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔وزارت ریلوے میں بھی مختلف عہدوں پر بھرتیاں کی جائیں گی،

جن میں اسسٹنٹ انجینئر، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اور اسسٹنٹ کنٹرولر سمیت دیگر پوسٹیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت منصوبہ بندی، وزارت قانون، وزارت مذہبی امور، خزانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے مختلف سرکاری محکموں میں بھی خالی آسامیوں کو پُر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف پی ایس سی کے مطابق ان بھرتیوں میں صوبائی اور علاقائی بنیادوں کے ساتھ خواتین کے لیے بھی مخصوص کوٹے رکھے گئے ہیں۔ ملازمت کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درخواست دینے سے قبل سرکاری اشتہار میں درج تعلیمی قابلیت، متعلقہ تجربے، عمر کی حد اور دیگر شرائط کا بغور جائزہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…