لاہور( این این آئی) گزشتہ سال کی نسبت رواں برس خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں تشویش ناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق زیادتی کے واقعات میں 20 فیصد جبکہ اجتماعی زیادتی کے کیسز میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران زیادتی کے 413 مقدمات درج کیے گئے،جبکہ اجتماعی زیادتی کے 26 واقعات رپورٹ ہوئے۔رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں زیادتی کے مقدمات کی تعداد بڑھ کر 498 ہو گئی،اجتماعی زیادتی کے 36 واقعات رپورٹ ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو خواتین کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔



















































