جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

پنجاب بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش، بالائی علاقوں میں برف باری

datetime 15  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے خنکی بڑھ گئی ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ، چوبرجی، فیروزپور روڈ، گلبرگ، کینال روڈ، مسلم ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں بار ش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ خنکی میں اضافہ ہوگیا۔بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں منچن آباد، سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں اور دیگر شہروں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔آزاد کشمیر کے پہاڑوں کے بعد شہری آبادیوں میں بھی برفباری ہوئی، وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی، سیاحتی گائوں اڑنگ کیل میں برفباری سے ہرطرف سفیدی بکھر گئی، گریس ویلی، شونٹھر میں بھی برفباری سے موسم کی شدت بڑھ گئی۔

مظفرآباد شہر اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم تبدیل ہوگیا، وادی لیپہ، ضلع باغ، حویلی کے بلند پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی۔چترال اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پہاڑوں پر موسم کی پہلی برفباری کے بعد ہر طرف سفیدی چھا گئی، بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہریوں نے گرم کپڑے پہننا شروع کر دیئے ہیں۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…