اسلام آباد (این این آئی)ملک میں مغربی ہواں کا سلسلہ بدستور موجود ہے،
رات سے اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بالائی و وسطی پنجاب میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ آج رات اور بدھ کے روز چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مری، گلیات، نیلم، مظفرآباد اور گردونواح میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔



















































