اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور: نوکری دلوانے کا وعدہ کرکے تعلقات قائم کرنے والے شخص پر خاتون اور اس کی معذور بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام سامنے آیا ہے،
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ملزم صدام حسین کو بابر چوک کے قریب سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ ملزم نے ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے قریبی تعلقات قائم کیے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی عدم موجودگی میں ملزم نے اس کی معذور بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز خاتون کو بھی دھمکایا اور مبینہ طور پر زیادتی کی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق خواتین کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی ملزم کو رعایت نہیں دی جائے گی۔



















































