پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی، مبینہ غلط انجکشن سے بچہ جاں بحق ہوگیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں مبینہ غلط انجکشن سے بچے کی ہلاکت راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ جراہی اسٹاپ پر نجی کلینک میں مبینہ طبی غفلت کے باعث 10 سالہ بچے کی جان چلی گئی۔

ورثا کے مطابق دس سالہ بچے محمد کی ایڑھی اور ٹانگ پر زخم کا چیک اپ کرانے کے لیے کلینک لیجایا گیا 10 سالہ محمد کو ڈاکٹر نے انجکشن لگایا، جس کے فوری بعد بچے کی حالت بگڑ گئی اور وہ تڑپنے لگا۔

ورثا کا الزام ہے کہ انجکشن کے ری ایکشن کے بعد نجی کلینک کے ڈاکٹر نے مبینہ طور پر انجکشن کی سلپ بچے کے والد سے لے کر پھاڑ دی، جبکہ بعد ازاں نئی پریسکرپشن پر کسی دوسرے انجکشن کا نام لکھ کر بچے کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔بچہ چار روز تک ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج رہا، تاہم جانبر نہ ہو سکا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا اور مبینہ طور پر ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی اس کے دماغ کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔متوفی بچے کے ورثا نے نجی کلینک کے ڈاکٹر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…