منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

جہیزکی گاڑی فروخت کرنے کا جھگڑا‘ہائی کورٹ نے شوہرکی ضمانت کنفرم کردی

datetime 21  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) لاہور ہائی کورٹ نے جہیز میں ملنے والی گاڑی کی فروخت سے متعلق درج مقدمے میں شوہر کی عبوری ضمانت دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

یہ فیصلہ جسٹس طارق محمود باجوہ نے جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف امانت میں خیانت اور فراڈ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا۔ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شوہر نے امانت کے طور پر اس کے پاس موجود گاڑی فروخت کر دی۔عدالت کے سامنے پیش کیے گئے ریکارڈ کے مطابق مذکورہ گاڑی خاتون کے نام رجسٹرڈ تھی، جبکہ شوہر صرف اسے استعمال کر رہا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق دونوں کے درمیان خاندانی تنازعات کے باعث یہ مقدمہ درج کرایا گیا۔فیصلے میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ خاتون نے فیملی کورٹ میں دائر اپنے دعوے میں اسی گاڑی کو جہیز کے سامان کا حصہ قرار دیا تھا۔ تاہم ایف آئی آر میں زیر سماعت خاندانی مقدمے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ دستیاب ریکارڈ کے مطابق گاڑی اب بھی خاتون کی ملکیت ہے اور اس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ مزید یہ کہ مقدمہ بظاہر میاں بیوی کے باہمی اختلافات کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار پہلے ہی تفتیش میں شامل ہو چکا ہے اور اب تک ایسا کوئی مواد سامنے نہیں آیا جس سے بدنیتی یا کسی مجرمانہ ارادے کا واضح ثبوت ملتا ہو، لہٰذا اس کی عبوری ضمانت برقرار رکھنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…