بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

والدین سے اضافی رقم وصول کرنے والے نجی سکولوں کے لئے شکنجہ تیار

datetime 10  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے والدین سے اضافی یا خفیہ چارجز وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رفیعہ جاوید کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بعض نجی اسکول منظور شدہ ٹیوشن فیس سے زیادہ رقم وصول کرنے کے ساتھ مختلف ناموں پر اضافی فیسیں بھی عائد کر رہے ہیں، جو متعلقہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

محکمہ تعلیم نے تمام نجی اسکولوں کو پابند کیا ہے کہ وہ صرف وہی فیس وصول کریں جس کی سرکاری سطح پر منظوری دی گئی ہو۔ ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ فیسوں کی مکمل تفصیلات اسکول کے نوٹس بورڈ پر نمایاں انداز میں آویزاں کی جائیں، جبکہ والدین کی درخواست پر منظور شدہ فیس سے متعلق سرکاری دستاویزات کی نقل بھی فراہم کی جائے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی نجی اسکول اضافی یا پوشیدہ فیسیں وصول کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام نجی تعلیمی اداروں کو طلبہ کے لیے بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کو بھی 15 روز کے اندر اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جو ادارے مقررہ معیار پر پورا نہیں اتریں گے انہیں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ایسے غیر معیاری یا غیر رجسٹرڈ اسکولوں کو بند کرانے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو سفارش بھیجی جائے گی، جبکہ وہاں زیر تعلیم طلبہ کو قریبی رجسٹرڈ نجی یا سرکاری تعلیمی اداروں میں منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…