بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

سال 2026 کا پہلا سپر مون کل دکھائی دے گا

datetime 2  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)سال 2026 کا پہلا سپر مون (آج)ہفتہ کو دکھائی دے گا۔رپورٹ کے مطابق (آج)ہفتہ کوپورا چاند طلوع ہوگا اور آسمان پر غیرمعمولی طور پر بڑا دکھائی دے گا۔یہ گزشتہ مہینوں میں نظر آنے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری چاند ہوگا، جس کا آغاز گزشتہ اکتوبر میں ہوا تھا۔سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے، اس قربت کے باعث چاند معمول سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جنوری کے چاند کا مکمل ترین مرحلہ ہفتے کی دوپہر تقریباً تین بجے ہوگا تاہم اس سے ایک رات پہلے بھی یہ آسمان پر ایک بڑے اور چمکدار گولے کی صورت میں نمایاں طور پر دیکھا جا سکے گا۔جنوری کے اس چاند کو مختلف ناموں سے بھی جانا جاتا ہے، جن میں وولف مون (Wolf Moon)، کولڈ مون (Cold Moon) اور ہارڈ مون (Hard Moon) شامل ہیں، اگرچہ ان ناموں کو روایتی سمجھا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر نام حالیہ برسوں میں ہی زیادہ مقبول ہوئے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…