پیر‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2026 

کراچی ائیرپورٹ پر ایک افسر چوہے پکڑنے کی ڈیوٹی پر تعینات

datetime 2  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر انتظامی امور کے انوکھے فیصلے کے تحت ایک افسر کو سیوریج، بیت الخلاؤں کی صفائی اور چوہے پکڑنے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد صفائی کے نظام کو بہتر بنانا اور مسافروں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر ایئرپورٹ کے مختلف ٹرمینلز میں سیوریج کے نظام، عوامی بیت الخلاؤں کی صفائی اور چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے انتظامات کی نگرانی کرے گا۔

اس عہدے کی بنیاد ڈپٹی ڈائریکٹر نے رکھی ہے جبکہ ڈائریکٹر کراچی منتظر مہدی نے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر منور مہدی کو یہ ذمہ داری سونپتے ہوئے ایڈمن انچارج بنایا ہے۔انتظامیہ کے مطابق صفائی اور حفظانِ صحت سے متعلق شکایات میں اضافے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب اس تقرری پر ایئرپورٹ کے عملے اور سوشل میڈیا حلقوں میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں بعض افراد نے اسے انتظامی نااہلی جبکہ بعض نے غیر معمولی مگر ضروری قدم قرار دیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق صفائی کے نظام میں بہتری نہ صرف مسافروں کے اطمینان کے لیے ضروری ہے بلکہ بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…