جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

جھوٹ بول کر کراچی بھیجا گیا، ہینڈلرکیوں ناکام رہا ،سازش کیسے بے نقاب ہوئی ؟ بچی اور والدہ کے بیان بھی سامنے آ گئے

datetime 31  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک)کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک کم عمر بلوچ لڑکی کو خودکش حملے کے لیے استعمال کیے جانے سے محفوظ بنا لیا۔سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد آزاد خان کے ساتھ پریس بریفنگ میں بتایا کہ شدت پسند عناصر اس بچی کو خودکش بمبار بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق اسے دھوکے سے کراچی لایا گیا تھا، تاہم شہر میں ناکوں پر سخت نگرانی کے باعث اس کا ہینڈلر اسے مطلوبہ مقام تک پہنچانے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں یہ خطرناک منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔تفتیش کے دوران بچی نے پورے نیٹ ورک، رابطوں اور استعمال کیے جانے والے طریقۂ کار سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔

کم عمری کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اس کے اہلِ خانہ کو بلایا گیا، بچی کی شناخت مکمل طور پر پوشیدہ رکھی گئی اور اسے مکمل تحفظ اور عزت کے ساتھ خاندان کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ بچی اور اس کی والدہ کے بیانات بھی شناخت ظاہر کیے بغیر میڈیا کو سنوائے گئے۔بچی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ابتدا میں اسے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت آمیز مواد دکھایا گیا، جو رفتہ رفتہ بار بار سامنے آنے لگا۔ بعد ازاں لنکس اور تقاریر بھیج کر اسے یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ جان قربان کرنا ہی سب سے بڑا مقصد ہے۔ اس نے بتایا کہ جب رابطہ کار کو معلوم ہوا کہ اس کے والد حیات نہیں ہیں تو ہمدردی کے نام پر اسے مزید الجھایا گیا۔ واٹس ایپ گروپس میں دہشت گرد کارروائیوں کو بہادری کے طور پر پیش کیا جاتا رہا۔بچی کے مطابق ناکے پر پوچھ گچھ کے دوران اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ شدید خوف میں مبتلا ہو گئی۔

اس نے کہا کہ بلوچ روایات عورت کے احترام کا درس دیتی ہیں، اور عورتوں یا بچیوں کو قربانی کے نام پر استعمال کرنا بلوچ ثقافت نہیں۔ ایسے لوگ مددگار نہیں بلکہ شکاری ہوتے ہیں۔بچی کی والدہ نے کہا کہ انہوں نے عوامی مفاد میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا تاکہ کوئی اور بچی اس جال میں نہ پھنسے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست نے ایک ماں کی طرح ان کی بیٹی کی جان، عزت اور مستقبل کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…