منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

ہائیکورٹ کے نام کا جعلی خط بنانے پر سول جج کی اہلیہ، سسر اور سالے کیخلاف مقدمہ خارج

datetime 30  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے نام کا جعلی خط بنانے پر سول جج کی اہلیہ، سسر اور سالے کیخلاف درج مقدمہ خارج کر دیا گیا۔جسٹس طارق محمود باجوہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سول جج کی اہلیہ، سسر اور سالے کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست ضمانت نمٹائی۔ تفتیشی افسر کے مطابق مقدمہ بے بنیاد درج ہوا اور تفتیش میں جعلی خط لکھا جانا ثابت نہیں ہوا۔سول جج کی اہلیہ انم، سسر الیاس اور سالے حسیب نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ملزمان کے وکیل وقار اے شیخ نے دلائل دیے۔وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سول جج تاندلیانوالہ علی رضا نے بیوی کا جعلی اجازت نامہ بنا کر دوسری شادی کی اور جعلی اجازت نامہ بنانے پر بیوی نے سول جج کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ملزمان کے وکیل کے مطابق سول جج نے مقامی بار سے ملی بھگت کرکے ہائیکورٹ کے نام کا جعلی لیٹر بنایا اور جعلی لیٹر کو اپنی پہلی بیوی، سسر اور سالے سے منسوب کرکے مقدمہ درج کروا دیا۔استدعا کی گئی کہ عدالت بے بنیاد مقدمے میں ملزمان کی ضمانت منظور کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…