ڈسکہ (این این آئی)سوشل میڈیا پر لڑکی سے دوستی کے باعث طالبعلم 5کروڑ کے زیورات اور نقدی لٹا بیٹھا، واپس مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں کویت سے واپس آنیوالے شخص کے بیٹے اسرار کی محلہ کی لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی۔
لڑکی 5 مختلف نمبروں سے لڑکے کے موبائل فون پر باتیں کرتی رہی، شروع میں لڑکی نے اپنی ماں کی مدد سے لڑکے سے لاکھوں روپے ہتھیائے۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان لڑکے سے لاکھوں بٹورنے کے بعد ٹک ٹاک بنانے کے بہانے طالبعلم اسرار سے زیورات لانے کا کہا گیا، طالبعلم نے گھر سے دادی اور والدہ کے 100تولے طلائی زیورات لڑکی کو دیئے۔واپسی کے مطالبے پر لڑکی کے باپ، 2بھائیوں نے طالبعلم اسرار اور اس کے باپ پر تشدد کیا، پولیس نے لڑکی کے ماں باپ اور 2بھائیوں کیخلاف ڈکیتی، تشدد کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ۔















































