لندن(این این آئی)برطانیہ میں رواں برس 300سے زائد زلزلے ریکارڈ ہوئے۔ لندن سے برٹش جیولوجیکل کے سروے رپورٹ کے مطابق دو بڑے زلزلے 20اکتوبر کو اسکاٹ لینڈ کے علاقوں لاخ لیون اور کنروس میں آئے۔ سروے رپورٹ کے مطابق 18دسمبر 2025تک مجموعی طور پر 309زلزلے ریکارڈ ہوئے، زلزلوں کے بڑے جھٹکوں کی شدت 3.7اور 3.6تھی۔ سروے رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر کے درمیان لاخ لیون میں 34زلزلے محسوس کیے گئے، مغربی اسکاٹ لینڈ میں زلزلوں سے متعلق فعال علاقوں میں سے ایک ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق لنکا شائر میں دسمبر میں دو معمولی زلزلے آئے، جن کی شدت 2.5تھی۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سال بھر میں 200سے 300زلزلے آتے ہیں جو 20سے 30لوگ ہی محسوس کر پاتے ہیں، رواں برس 1,320افراد نے زلزلوں کو محسوس کرکے اس کی اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 80مانیٹرنگ اسٹیشنوں کے ذریعے زلزلوں کو ریکارڈ کیا جاتا ہے۔















































