پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور میں بسنت کی اجازت، ڈپٹی کمشنر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) لاہور میں بسنت 2026ء منانے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی جس کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی 6، 7اور 8فروری 2026ء کو منائی جا سکے گی، بسنت کے دوران صرف منظور شدہ اور معیاری پتنگ بازی کا سامان استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، پتنگ بازی کے سامان کی تیاری اور تجارت 30دسمبر 2025ء سے 8فروری 2026ء تک مجاز قرار دی گئی ہے جبکہ عوام کو پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے کی اجازت یکم فروری سے 8فروری 2026ء تک ہوگی۔انتظامیہ کے مطابق صرف رجسٹرڈ دکاندار ہی پتنگ بازی کا سامان فروخت کر سکیں گے، مینوفیکچررز، ٹریڈرز اور سیلرز کی رجسٹریشن کا عمل 29دسمبر 2025ء سے شروع ہو چکا ہے جو ای-بز ایپ یا basant.punjab.gov.pk کے ذریعے مکمل کی جا سکے گی۔

نوٹیفکیشن میں چرخی کے استعمال پر مکمل پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ دھاتی تار، نائیلون، پلاسٹک یا تیز مانجھا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے، صرف مخصوص معیار کے تحت روئی کی ڈور استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، علاوہ ازیں پتنگ کے سائز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں اور پتنگ و گڈا کی حدیں طے کر دی گئی ہیں۔انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام رجسٹرڈ دکاندار اپنے سرٹیفکیٹس نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور سٹاک، فروخت اور سامان کی نقل و حرکت کا مکمل ریکارڈ رکھنا لازمی ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بسنت کو محفوظ انداز میں منانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…