ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

اللہ تعالیٰ کو پہچان کر لاالہ الا اللہ کہنا جنت میں داخل ہونے کا پروانہ ہے، مولانا طارق جمیل

datetime 26  دسمبر‬‮  2025 |

مکو آ نہ (این این آئی)فیصل آبادمبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے قوم میں اتحاد اوروحدت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ریاست پاکستان کا احترام کیا جائے اور ملک میں انتہاء پسندی سے نوجوان نسل دوررہے۔منبر و محراب سے امن، اتحاد اور دعوت الی اللہ کا پیغام عام کیا جائے۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے جامعہ قاسمیہ فیصل آبا د میں 66واں تعلیمی مکمل ہو نے پرجامعہ قاسمیہ کے فضلاء و حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، تقریب کی صدارت قاری محمد یٰسین نے کی۔اس موقع پر خصوصی خطاب سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر سمیت علماء و مشائخ، وکلائ،تاجر برادری اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک افراد نے شرکت کی۔خطبہ استقبالیہ مہتمم جامعہ قاسمیہ صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نے پیش کیا۔اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو پہچان کر لاالہ الا اللہ کہنا جنت میں داخل ہونے کا پروانہ ہے۔اس کلمے کی حقیقت کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ کی معرفت اس کی صفات میں تلاش پر ملتی ہے۔لا الہ الا للہ ایک عظیم حقیقت ہے۔جس دل میں اتری ہے وہ کامیاب ہے۔

اللہ تعالیٰ ایک ہی ذات ہے۔ جس کے سب محتاج ہیں اور وہ خود کسی کا محتاج نہیں ہے۔تمام پیغمبرانہ دعوت کا اجتماعی نقطہ وہی اللہ تعالیٰ کی ایک ذات ہے۔جہاں تمام دینی محنتیں منتہاء اور سب مذہبی کاوشیں ختم ہو جاتی ہیں۔وہی منزل حقیقی ہیں۔جامعہ قاسمیہ کے فضلاء اور حفاظ کی دستار بندی میں سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے شرکت کی اور درس نظامی، درجہ حفظ کے فضلاء اور حفاظ کو مبارک باد دی۔اجتماع میں صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی، شیخ الحدیث مولانا عزیز الرحمن رحیمی، شیخ اعجاز احمد سابق ایم پی اے،چوہدری شفیق احمد گجر سابق ایم پی اے،حلیم اسلم ملک،ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد فرقان بلال، ایس پی لائل پور ٹاؤن عابد ظفر،اے ایس پی گلبرگ حسن بلال، انچارج سیکورٹی برانچ سید عون شاہ، مولانا عبدالماجد فاروقی،میا ں عبدالمجید،چوہدری محمد اشرف، عبدالوحید خالق رامے،رانا محمد ایوب، رانا ضیاء اسلم منج ایڈووکیٹ،رانا تیمور منج ایڈووکیٹ، میاں طیب ایڈووکیٹ، الحاج نصیر وہرہ، مولانامحمد نواس،حافظ مقبول احمد،علامہ طاہر الحسن، مولاناعبید اللہ گورمانی،چوہدری شہباز کسانہ،چوہدری شبیر گجر، رانا محمد امین، مولانا عبدالرزاق، مولانا اعظم فاروق، مولانا عابد فاروقی،مولانا نعیم طلحہ، مولانا الطاف اللہ فاروقی، قاری ثاقب عزیز،مولانا ساجد نعیم قاسمی،مولانا عبدالغفار گجر،مولانا منیر احمد،مولانا عامر اشرف، مولانا اسماعیل قاسمی، شیخ الحدیث مولانا یوسف فاروقی، مولانا منظور احمد،مولانا سلیم نواز،مولانا رب نواز،مولاناسلیمان، مولانا عبدالواحد قاسمی، مولانا عمر فاروق، قاری مشتاق احمد، ناظم حفیظ الرحمن، صاحبزادہ حسین احمد قاسمی، چوہدری ذیشان،چوہدری عبد المتین،حسن قاسمی،محمد قاسمی، مولانا معاویہ خالد، مولانا حبیب الرحمن رحیمی، بھائی محمد سمیع سمیت کثیر تعداد میں شہریوں کی شرکت۔اجتماع کے آخر میں مولانا طارق جمیل نے اُمت مسلمہ کی وحدت اور پاکستان میں امن و اسلامتی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…