منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

موٹر وے پر خوفناک تصادم میں میت لے جانے والی ایمبولینس کا ڈرائیور جاں بحق

datetime 23  دسمبر‬‮  2025 |

ظاہرپیر(این این آئی)موٹروے ایمـ5 پر ظاہر پیر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ایمبولینس اور بس آپس میں ٹکرا گئیں۔ سینٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ حادثے میں دو افراد شدید جبکہ ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا شخص ایمبولینس کا ڈرائیور تھا۔

ایمبولینس کراچی سے مظفرگڑھ میت لے کر جا رہی تھی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھند کے باعث لگائے گئے ڈائیورشن پر تیز رفتاری کے دوران حادثہ پیش آیا، اور ایمبولینس ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔موٹروے پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) ظاہر پیر منتقل کروایا۔ پولیس کی پیشہ ورانہ اور بروقت کارروائی کے باعث موٹروے پر ٹریفک جلد بحال کر دی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز سے اپیل کی ہے کہ دھند کے دوران رفتار کم رکھیں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے ۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…