اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

راہ چلتی خواتین کو چھیڑ کر فرار ہونے والا بائیک سوار ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل ہونے پر اوباش بائیک سوار کو گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس کے مطابق ایس ایچ او اقبال ٹائون عامر شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوباش ملزم سعید کو گرفتار کرلیا، ملزم سعید نے پاک بلاک میں راہ گیر خاتون کو چھیڑا اور فرار ہوگیا، ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں خاتون کو چھیڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ایس پی اقبال ٹائون کے مطابق ملزم نے کچھ عرصے قبل غازی آباد کے علاقے میں بھی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی تھی۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزم سعید کے وحدت کالونی میں بھی 3خواتین کو چھیڑنے کا انکشاف ہوا ہے، ملزم کو مشکوک جان کر مون مارکیٹ رکنے کا اشارہ کیا مگر سعید نے موٹر سائیکل بھگا دی، ملزم سعید نے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی لیکن موٹر سائیکل گرنے پر پکڑا گیا اور بائیاں ہاتھ زخمی ہوگیا۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم سعید کی تلاشی پر 30 بور پستول مع گولیاں برآمد ہوا، ملزم کے خلاف خواتین کو چھیڑنے اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج ہے، ملزم سعید کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…