مریدکے/شیخوپورہ( این این آئی) مریدکے کی آبادی ڈیرہ سیان نارووا ل روڈ کی 22سالہ غریب لڑکی سے مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے ، ورثاء نے پولیس پر ملزم پکڑ کر چھوڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
زیادتی کی شکار لڑکی کی والدہ صائمہ بی بی اور اسکے شوہر نے بتایا کہ انکی بیٹی پروین کو علاقہ کے بااثر چوہدری رزاق نے اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جسکی پولیس کو تحریری درخواست دی اور ملزم بھی پکڑوایا مگر تفتیشی تھانیدار نے نہ ہماری بیٹی کا طبی معائنہ کروایا نہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا بلکہ ملزم سے پیسے لیکر چھوڑ دیا اور انہیں بیٹی سمیت تھانہ سے نکال دیا ۔وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ،آئی جی پولیس پنجاب ، آر پی او شیخوپورہ اورڈی پی او شیخوپورہ سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں انصاف دیا جائے ۔اس سلسلہ میں پولیس کا موقف ہے کہ لڑکی سے زیادتی کی درخواست موصول ہوچکی ہے ،کسی ملزم کو نہیں چھوڑا ،قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔















































