اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والا بین الاقوامی اسمگلر گرفتار کرلیا ہے۔ملزم سے 11.182 کلوگرام ویڈ اور 3.616 کلوگرام کینابس برآمد ہوئی۔ ملزم تھائی لینڈ سے اسلام آباد پہنچا تو اے این ایف نے گرفتار کر لیا۔
برآمد شدہ منشیات کی مالیت ایک کروڑ چھ لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی جبکہ ملزم منشیات آزاد کشمیر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔دورانِ تفتیش انکشاف میں ملزم نے بتایا کہ وہ ڈھڈیال آزاد کشمیر میں ساتھی طلباء کو منشیات فروخت کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔اے این ایف نے تعلیمی ادارے اور پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔





























