پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

پرچی سے وزیراعلی نہیں بنا، میں محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں،سہیل آفریدی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)نومنتخب وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پرچی سے وزیراعلی نہیں بنا، میں محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیڈر کا شکر گزار ہوں، میرا تعلق قبائلی ضلع سے ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ میرا تعلق قبائلی اضلاع کے متوسط خاندان سے ہے، میرا نہ والد، نہ بھائی اور نہ رشتہ دار سیاست دان ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے نام کے ساتھ نہ زرداری ہے، نہ بھٹو ہے اور نہ شریف ہے، نام کے ساتھ زرداری اور بھٹو لکھنے سے کوئی بڑا لیڈر نہیں بن جاتا۔

انہوںنے کہاکہ احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، میرے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں، نہ گاڑیاں، نہ بنگلہ، نہ پیسے، نہ کرسی کی لالچ، جیسا ہوں، ویسا ہی رہوں گا۔ میرے لیڈر جس وقت کہیں گے اس کرسی کو لات مار دوں گا۔نو منتخب وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ میرے نام کا اعلان ہوا تو ایک خاص مائنڈسیٹ نے قبائلیوں کی تضحیک کی، قبائل ہمیشہ پیچھے رہنے کے لیے نہیں، ان کے معدنیات پر قبضہ کرنے کے لیے نہیں، قبائلی میرے وزیراعلی بننے پرخوش ہیں۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو دکھانا ہے کہ کس طرح 8 فروری کو دھاندلی ہوئی تھی، 8 فروری کو جس طرح ہمارے حلقوں پر ڈاکا ڈالا گیا تھا، اس کی انکوائری کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، کوئی یہ نہ سوچے میں اس منصب پر آگیا ہوں تو نظریے سے ہٹ جائوں گا، یہ بھول ہے۔ میں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے شروع کر دیے ہیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…