کراچی (این این آئی)کراچی کی ملیر ندی میں کورنگی کاز وے کے قریب سونے کے ذرات کی تلاش کے لیے بڑی تعداد میں لوگ کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق کورنگی کاز وے کے قریب عوام کی بڑی تعداد کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئی جہاں انہوں نے گڑھے کھود کر سونے کے ذرات کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔کورنگی کاز وے کے قریب خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کو مختلف مقامات پر سونے کے ذرات تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
لوگ موٹرسائیکلوں رکشہ ٹیکسیوں اور دیگر طریقے سے یہاں پہنچنے والے شہریوں نے کاز وے سے متصل زمین پر مختلف جگہوں پر چھوٹے بڑے گڑھے کر دیے۔گڑھوں سے نکلنے والی مٹی کو پہلے جالی پر چھانا جا رہا ہے، جالی پر چھانے جانے والی مٹی کو پانی کے اندر ڈبویا جارہا ہے، شہری کا کہنا ہے کہ مٹی سے سونے کے ذرات پیتل لوہا اور دیگر اشیا نکل رہی ہیں۔علاقے میں موجود شہری کا کہنا تھا کہ تین دن سے فیملی سمیت یہاں پر ہوں، قسمت آزما رہے ہیں کس کا سونا نکلے اور کس کا پیتل پتہ نہیں، شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سے قسمت ازمائی جا رہی ہے۔