ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2025 |

پشاور /اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا۔ذرائع وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق علی امین کا استعفیٰ گورنر ہاؤس گیٹ پر گزشتہ روز رات پہنچایا گیا، سی ایم ہاؤس کے عملے نے استعفے کی ریسیونگ بھی لی۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں ہیں، گورنر نے اسلام آباد میں غیر ملکی سفیر سے ملاقات کی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ دیکھا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ استعفیٰ ابھی تک میرے پرنسپل سیکریڑی تک نہیں پہنچا، استعفیٰ ملے تو قانونی اور آئینی نکات کو دیکھ کر دستخط کروں گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر استعفے میں غلطی ہوئی تو واپس بھیجوں گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو فارغ کرکے سہیل آفریدی کو صوبہ کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت تھی اور ان کے حکم پر امانت ان کو واپس کرکے استعفیٰ دے رہا ہوں، سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…