اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد میں ریڈ زون مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے 10 اکتوبر کو وفاقی دارالاحکومت میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، ایسے میں انتظامیہ نے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے مظاہرین سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں، وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستوں کو بند کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔انتظامیہ نے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صرف متعلقہ افراد کیلئے مارگلہ روڈ کھولا جائے گا جبکہ فیض آباد ڈبل روڈ ترنول گولڑہ موڑ کے علاقوں میں کنٹینرز روڈ اطراف پر رکھ دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تحریک لبیک کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا، متعدد کارکنان کو حراست میں لیکر تھانوں سمیت سی آئی اے میں بند کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب، راولپنڈی میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جو 17 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ضلعی انتظامیہ نے سیاسی ومذہبی جماعت کی جانب سے اسلام آباد مارچ کی کال کے بعد راولپنڈی میں ہر قسم کے اجتماعات، جلوسوں، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی ، اسلحہ، لاٹھیاں غلیل، بال بیرنگز اور دھماکا خیز مواد لے جانے پر سخت پابندی ہوگی جب کہ اشتعال انگیز تقاریر اور اسلحے کی نمائش پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق موٹر سائیکل پر دو افراد کی سواری پر بھی پابندی عائد ہوگی، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش بھی جرم قرار دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن و امان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہیحکم نامے کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…