ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاک کی محبت، 5بچوں کی ماں نے دوسری شادی رچا لی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) ٹک ٹاک کی محبت ، 5بچوں کی ماں نے ثناء نے پہلے شوہر نے خلع لے کر دوسری شادی کر لی۔ اطلاعات کے مطابق ثنا نامی خاتون اپنے 5بچوں کو چھوڑ کر گھر سے چلی گئی تھی، گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید کی عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس کی وساطت سے ثناء کو طلب کیا۔خاتون نے موقف اختیار کیا کہ میں نے خلع لے لی ہے لہٰذا میں پہلے شوہر شہباز کے ساتھ زندگی بسر نہیں کرسکتی۔ سابق شوہر کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہی نہیں کہ ثناء نے عدالت سے کب خلع لی؟ ۔

عدالت میں قانونی نقطہ یہ اٹھایا گیا کہ جب طلاق دی جاتی ہے تو عدت پوری کرنی ہوتی ہے، یونین کونسل کا سڑٹیفکیٹ لینا پڑتا ہے لیکن اس خاتون کوئی سڑٹیفکیٹ نہیں لیا اور نہ ہی عدت کی مدت پوری کی۔ عدالت کی طرف سے اجازت ملنے پر ماں نے بچوں کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑایا اور دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی۔سماعت کے بعد بچوں نے رونا شروع کردیا۔بچوں کا کہنا تھا کہ ہماری ماں ہمیں کیسے چھوڑ کر جاسکتی ہے؟ بڑی بچی اور بیٹا زارو قطار روتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…