جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

گوگل نے پاکستانی طلبا کے لیے ایک شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کر دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر طلبہ کے لیے ایک سالہ مفت گوگل اے آئی پرو پلان کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 18 سال یا اْس سے زائد عمر کے طلبہ گوگل اے آئی پرو پلان کی ایک سالہ سبسکرپشن مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے یہ بلا معاوضہ پیشکش طلبہ کو جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کے ذریعے اپنی تعلیم، تحقیق، اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

جیمینائی اے آئی پرو پلان کے تحت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ گوگل کی جدید ترین اے آئی خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جن میں درج ذیل فیچرز شامل ہیں۔جیمنائی 2.5 پرو ماڈل کے ذریعے ہمارے جدیدترین ماڈل تک رسائی فراہم کی جائے گی تاکہ طلبہ ڈیپ ریسرچ جیسے فیچرز استعمال کر سکیں جو اسائنمنٹس ، تحقیق، اور تخلیقی منصوبوں میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔جیمنائی گوگل ایپس کی صورت میں اے آئی کی معاونت کو براہِ راست جی میل شیٹس، ڈاکیومنٹس، سلائیڈز میں شامل کیا گیا ہے تاکہ طلبہ ای میلز کا خلاصہ تیار کرسکیں، مطالعے کے لیے پریزنٹیشنز بناسکیں اور ڈیٹا کو زیادہ مؤثر طریقے سے تجزیہ کرسکیں۔نوٹ بک ایل ایم (تحقیق اور تحریر سے متعلق اے آئی کے تحت چلنے والا گوگل کا ذاتی نوعیت کا ٹول)، جو طلبہ کو 5 گنا زیادہ آڈیو اوورویوز، نوٹ بْکس اور دیگر فیچرز فراہم کرتا ہے۔

کری ایٹ ڈائنامک ویڈیوز: تحریر یا تصاویر سے کام لینے کے لیے جدید ٹولز تک رسائی حاصل ہوگی، جن میں جیمنائی میں شامل ‘یو ای او تھری اور فلو’ جیسے فیچرز شامل ہیں۔2 ٹی بی کلاؤڈ اسٹوریج: طلبہ کو گوگل ڈرائیو، جی میل اور فوٹوز میں وافر اسٹوریج فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنے نوٹس، پراجیکٹس، اور دیگر تعلیمی مواد کو عمدہ طریقے سے محفوظ اور اسٹور کر سکیں۔یہ پیشکش گوگل کے اْس وسیع ترمشن کا حصہ ہے جس کا مقصد ہر طالب علم کو ایسے اے آئی ٹولز فراہم کرنا ہے جن کی انہیں اپنی تعلیم کو تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ضرورت ہے۔جیمینائی اے آئی پرو پلان اب پاکستان سمیت ایشیا پیسفک کے متعدد ممالک میں دستیاب ہے۔یونیورسٹی کے اہل طلبہ مفت ایک سال تک کی رسائی کے لیے اس لنک پر جا کر سائن اپ کر سکتے ہیں اور گوگل کے جدید ترین اے آئی ٹولز کو دریافت کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…