اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — وفاقی وزیر اور چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کو پاکستان کبڈی فیڈریشن کا بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، چوہدری سالک حسین کو فیڈریشن کا صدر منتخب کیا گیا، جبکہ محمد سرور رانا کو سیکرٹری جنرل کا عہدہ دیا گیا ہے۔
اسی طرح دیگر عہدوں پر بھی انتخاب مکمل ہوا، جن میں محمد سہیل احمد خان کو فنانس سیکرٹری، اختر عباس خواجہ کو ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور رانا امجد اقبال کو جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی میں سلطان سید شاہ، حمیرا لطیف، فائزہ بتول، فریحہ شبیر اور صبا ناز بطور اراکین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نوٹیفکیشن پر الیکشن کمشنر وسیم مجید ملک اور اراکین بابر سہیل و زوہیب حسن گوندل کے دستخط موجود ہیں۔