اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

آپ کو لوگ ایزی لوڈ کہتے ہیں ،طلال چوہدری کا ایمل ولی کو جواب

datetime 4  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایمل ولی کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “آپ کو لوگ ایزی لوڈ کہتے ہیں، آپ کو مختلف اطراف سے سہارا دے کر اور مدد فراہم کر کے بلوچستان سے ممبر بنایا گیا، لہٰذا آئندہ بیان بازی میں احتیاط سے کام لیں۔”اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ فیلڈ مارشل پاکستان کے دفاعی امور کی ادائیگی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے تعاون کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان کی سفارت کاری اس وقت اپنے عروج پر ہے، ایسی کامیاب خارجہ حکمتِ عملی کی مثال پچھلے 80 برسوں میں نہیں ملتی۔انہوں نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر صحافیوں سے بات چیت کی گئی، اور وزیرِ داخلہ کے حکم پر نیشنل پریس کلب کے نمائندوں سے ملاقات کر کے غیر مشروط معافی مانگی گئی۔ واقعے پر حکومت، وزارتِ داخلہ اور وزارتِ اطلاعات نے افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ صحافیوں کے بغیر ادھوری ہے، اور حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ نیشنل پریس کلب کے واقعے میں جو بھی ذمہ دار پایا گیا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ایمل ولی خان کا حالیہ بیان غیر ذمہ دارانہ اور ناقابلِ برداشت ہے، جو انہوں نے صرف اپنی تشہیر کے لیے دیا۔

“ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، غیر سنجیدہ گفتگو اور الزام تراشی ان کی عادت بن چکی ہے۔” انہوں نے کہا کہ ایمل ولی کے بیان کا جواب سینیٹ میں دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ “ایمل ولی کو معلوم نہیں وہ کس کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کی وفاداریاں پاکستان کے بجائے افغانستان سے زیادہ نظر آتی ہیں۔ وہ پارٹی سربراہ صرف اس وجہ سے ہیں کہ ان کے آباؤ اجداد سیاست دان تھے، بصورتِ دیگر ان میں خود کوئی اہلیت نہیں۔ اے این پی کی موجودہ سیاست سے عوام کا اتفاق ختم ہوتا جا رہا ہے۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…