کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ سے چوری کی جانے والی مہنگی ترین کار شہر قائد کی سڑکوں پر دیکھی گئی ہے۔ اس حوالے سے انٹرپول مانچسٹر نے سندھ پولیس کو خط لکھ کر گاڑی کی برآمدگی میں تعاون کی درخواست کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ لگژری گاڑی 22 نومبر 2022 کو برطانیہ کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔ انٹرپول کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کار کے ٹریکر کا سگنل سب سے پہلے برطانوی شہر لیڈز میں ختم ہوا تھا، تاہم بعد ازاں 11 فروری کو اس کی لوکیشن کراچی میں ٹریس کی گئی۔
انٹرپول کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کار کو کراچی کے صدر اور کورنگی روڈ کے قریب اعظم بستی میں ٹریک کیا گیا۔ پولیس نے اس اطلاع کے بعد چوری شدہ گاڑی کی تلاش اور برآمدگی کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔