اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس نے سوشل میڈیا پر نازیبا اور فحش ویڈیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور اب تک 50 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ گرفتار افراد نے اپنے عمل پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔ایس ایس پی مسعود احمد کے مطابق پولیس کو عوامی سطح پر شکایات موصول ہوئیں کہ کچھ افراد، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر نامناسب مواد شیئر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پولیس نے آپریشنز کیے ہیں کیونکہ ایسا مواد معاشرے میں منفی اثرات ڈال رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام پولیس کو ایسے افراد کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ایس ایس پی مسعود احمد نے واضح کیا کہ اس طرح کی فحاشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کو صوبے اور معاشرے میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔