گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں 3 رو ز قبل لاپتا ہونے والی خاتون کی لاش سیوریج نالیسے مل گئی۔پولیس کے مطابق خاتون کے قتل میں اس کا شوہر ملوث ہے جس نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا تاہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی لاش تلاش کی گئی جس کے بعد 3 روز سے لاپتا خاتون کی لاش کو نالے سے برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ورثا نے خاتون کے گھر سے لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا۔