جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے قائداعظم کو پاکستان کے بدلے کیا آفر دی تھی؟ حیران کن انکشافات جانیے

datetime 13  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے کتاب “لارڈ ماؤنٹ بیٹن اینڈ پارٹیشن آف انڈیا” کا حوالہ دیتے ہوئے ایک اہم انکشاف کیا ہے، جس میں قیامِ پاکستان سے قبل قائداعظم محمد علی جناح کو دی گئی ایک غیر معمولی پیشکش کا ذکر موجود ہے۔جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے بتایا کہ کتاب میں شائع شدہ شواہد کے مطابق لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے کھلے الفاظ میں اعتراف کیا ہے کہ وہ وائسرائے کی حیثیت سے پاکستان کے قیام کے مخالف تھے کیونکہ وہ متحدہ ہندوستان کی تقسیم نہیں چاہتے تھے۔

حامد میر کے مطابق، کتاب میں درج ہے کہ لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے گاندھی کی خواہش پر قائداعظم کو متحدہ ہندوستان کا وزیراعظم بنانے کی پیشکش کی، تاہم جناح صاحب نے اس تجویز میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔ ماؤنٹ بیٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے قائداعظم کو راضی کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے اور بالآخر جناح اپنے مقصد میں سرخرو ہوئے۔کتاب کے مطابق، قائداعظم نے وزیراعظم بننے سے اس لیے انکار کیا کیونکہ انہیں “ہندو راج” کے قیام کا خدشہ تھا۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ وہ سب کچھ گنوا سکتے ہیں لیکن ہندو راج کا حصہ نہیں بنیں گے۔لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے مزید اعتراف کیا کہ اگر جناح صاحب کا انتقال دو سال پہلے ہو جاتا تو پاکستان کا قیام ممکن نہ ہوتا۔ ان کے بقول، قائداعظم وہ واحد رہنما تھے جنہوں نے ان کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا اور وہ ان کے سامنے ہار گئے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…