اسلا آباد (نیوز ڈیسک)انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے شادمان تھانہ اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو دونوں کیسز میں بری قرار دے دیا، جبکہ دیگر رہنماؤں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں۔عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم دیا۔
اسی طرح سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو بھی 10 سال قید کی سزا دی گئی، جبکہ پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔فیصلے کے مطابق شاہ محمود قریشی پر شادمان تھانہ جلاؤ گھیراؤ اور پولیس کی گاڑیاں نذرِ آتش کرنے کے الزامات ثابت نہ ہونے پر انہیں بری کیا گیا۔یہ مقدمات نو مئی کے واقعات کے بعد درج کیے گئے تھے، جن میں مجموعی طور پر 45 ملزمان کا ٹرائل ہوا۔ ان میں سے 25 ملزمان گرفتار، 15 اشتہاری جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے۔مقدمات کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے مکمل کی اور جمعرات کے روز فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد آج سنایا۔