اسلا آباد (نیوز ڈیسک) ایک نیوز چینل کے پروگرام میں اینکر فرخ شہباز وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں عملے کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتے ہیں اور جونیئر و سینئر اہلکاروں کے لیے نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں، حالانکہ جیل میں انہیں ہر قسم کی خوراک اور سہولت دستیاب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل کی سزا بخوبی برداشت نہیں کر پا رہے اور چونکہ ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں، اس لیے وہ وہاں رہنے پر مجبور ہیں، “وہ اڑ کر تو باہر نہیں جا سکتے۔”حنیف عباسی نے مزید کہا کہ ملک کی انتخابی تاریخ میں ہر الیکشن متنازعہ رہا ہے۔ ان کے مطابق، 2013 کے عام انتخابات میں بانی پی ٹی آئی نے انہیں شکست دی تھی، اور اس وقت 25 ہزار بیلٹ باکس پہلے ہی سٹمپ لگا کر ان کے حوالے کر دیے گئے تھے۔