اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق صوبے کے تمام اسکول اب 15 اگست کے بجائے یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ صوبے میں جاری شدید گرمی اور حبس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا تھا کہ موسمی شدت کے باعث تعطیلات میں 31 اگست تک اضافے کی تجویز زیر غور تھی، جبکہ اس حوالے سے مشاورت جاری رہی۔واضح رہے کہ پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، تاہم بعض علاقوں میں بارش نہ ہونے کے باعث موسم نہایت گرم اور حبس زدہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسکول کھولنے کی تاریخ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔