جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

دنیا کے 61 ممالک میں کتنےپاکستانی قید؟ وزارت اوورسیز پاکستانیزکاانکشاف

datetime 7  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزارت اوورسیز پاکستانیز کی دستاویزات نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت 61 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار 406 پاکستانی قید ہیں۔رپورٹ کے مطابق 14 پاکستانی سفارت خانوں نے قیدیوں کا مکمل ڈیٹا تاحال فراہم نہیں کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق وہ ممالک جنہوں نے ڈیٹا فراہم کیا، ان میں سر فہرست سعودی عرب ہے جہاں سب سے زیادہ 10 ہزار 423 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں، اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 297 پاکستانی قید ہیں، اور ترکی کی جیلوں میں 1 ہزار 437 پاکستانی قید ہیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں 738 پاکستانی قید ہیں۔ عمان میں 578، ملائیشیا 463، قطر 422، سری لنکا 112، افغانستان (85)، اور جنوبی افریقہ 75 شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق امریکہ میں 65 پاکستانی قید ہیں، جن میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی بھی شامل ہیں، جب کہ برطانیہ میں 23، آسٹریلیا میں 27، اور اسپین میں 42 پاکستانی قید ہیں۔دیگر ممالک جن میں پاکستانیوں کی تعداد کم ہے، ان میں نیپال 19، بلغاریہ 11، ڈنمارک 21، بنگلہ دیش 1، ایران 4، اور عراق کی جیل میں 40 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔کچھ ممالک نے بالکل بھی پاکستانی قیدیوں کی اطلاع نہیں دی، جن میں ارجنٹائن، برازیل، کیوبا، گھانا، مراکش، میانمار، نیوزی لینڈ، روانڈا، سینگال، اور سنگاپور شامل ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ فرانس نے اپنے ڈیٹا کو مقامی پرائیویسی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے شیئر نہیں کیا، جب کہ جاپان میں 16 پاکستانی قید ہیں لیکن ان میں سے 6 کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔وزارت کے مطابق بیشتر پاکستانی سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں جرمانے نہ ادا کرنے کے باعث جیلوں میں قید کاٹ رہے ہیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…